2 Line Best Heart Touching Poetry in Urdu

Explore the power of 2-line poetry that speaks directly to your heart. These short yet profound poems pack deep emotion, wisdom, and beauty into just a few words. Whether you’re seeking inspiration, comfort, or a spark of motivation, these concise poems are perfect for moments of reflection and self-discovery.

Each verse is a reminder that sometimes, the most powerful messages come in the simplest forms. Moreover, they’re easy to remember and share, making them ideal for a daily dose of poetic inspiration or a quick moment of calm.

بھرم ضبط کا توڑ جاتے ہیں آنسو

یونہی بیٹھے بیٹھے جو آتے ہیں آنسو

تو اگر مجھ سے ہے وابستہ تو اظہار بھی کر

منہ سے مانگی ہوئی، چاہت نہ ہوئی، بھیک ہوئی

یہ نیند بھی اب مجھ سے ناراض ہے کیونکہ کہ

میں نے اس کو بھولا کر کسی بیوفا سے دل لگا لیا تھا

دلوں سے خوف خالق کا گیا تو زلزلے آئے

زمیں پر بوجھ پاپوں کا بڑھا تو زلزلے آئے

رابطے بڑھیں تو غم ملتے ہیں

اسی لیے ہم لوگوں سے ذرا کم ملتے ہیں

آج بھی آپ کی یاد سے

آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

جا تلاش کر اُن میں اپنے وجود کو

وقت گزارہ جن میں ! آج وہ تیرے نہیں

حقیقت جان کر بھی تاویل نکال لیتے ہیں لوگ

پھر پوچھتے ہیں تم چُپ کیوں ہو سائیں

یہ بتانا تو ضروری ہے بہت کہ اس کی اہمیت کیا ہے

اگر اس سے محبت ہے تو اظہار بھی تو ضروری ہے

بسی آنکھوں میں صدیوں کی تھکن ہے

کہ مجھ پہ عمرگزری ہی کٹھن ہے

مجھے دوڑتا پھر سے دیکھیں گے حاسد

کہ میں گر کے پھر سے کھڑا ہو گیا ہوں

مجھے لوگ ملنے سے ڈرتے ہیں ایسے

کہ میں کوئی جیسے وبا ہو گیا ہوں

مجبوریوں کے پھندے کچھ ایسے گلے پڑے

ہم اپنی خواہشات کے جلاد بن گئے

لِکّھا ہے میرے بھاگ میں خوشیوں کا بانجھ پن

دنیا کے سارے غم مری اولاد بن گئے

حشر کے خوف جانے کہاں رہ گئے

بن کے دل وسوسوں کے مکاں رہ گئے

تو ہنس رہا ہے مجھ پہ مرا حال دیکھ کر

اور پھر بھی میں شریک ترے قہقہوں میں ہوں

بدلا نہ میرے بعد بھی موضوعِ گفتگو

میں جاچکا ہوں پھر بھی تری محفلوں میں ہوں

تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں

میں دشمنوں میں ہوں کہ ترے دوستوں میں ہوں

ادھورے خواب ہیں میرے ادھوری زندگانی میں

ہنساتی ہے رلاتی ہے مجھے تیری کہانی میں

بڑے بے حس لوگ ہیں تیری کائنات میں مولا

میں درد لکھتا ہوں، واہ واہ کرتے ہیں

Also Read: 2- Lines Poetry

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top