Best Heart Touching 2 Lines Poetry in Urdu

Poetry is a special way to express feelings, experiences, and thoughts using carefully selected words. It highlights the beauty of language, often using rhythm and vivid images to create strong emotions. Each poem indeed encourages readers to see things from different angles and connect with life’s details, providing comfort and inspiration. At its core, poetry takes everyday moments and turns them into something extraordinary.

کتابِ عشق سے کتابِ تصوف تک !

بات سب میں عشق کی ہی ہے

مجازی سے حقیقی تک کا تعلق ! عشق ہی تو ہے.

شام کے ڈوبتے سائے ہوں یا صبح کی رُونمائی

حقیقت میں یہی زندگی ہے اور پھر کہانی تمام.

نہ جی بھر کے دیکھا نہ بات کی

بڑی آرزو تھی ایک ملاقات کی

کہتے نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہم

رویا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

بے دلی سے ہی سہی مگر کبھی کبھی تو

وہ جو حال پوچھتے ہیں احسان کرتے ہیں

محبت کو بس راز ہی رہنے دو

اس کی وضاحت موت ہوتی ہے

جس طرح رات کٹی دن بھی گیا ہاتھوں سے

اسی طرح ہم نے بھی کسی شام گزر جانا ہے

تجربہ ایک ہی عبرت کے لیے کافی تھا

میں نے دیکھا ہی نہیں عشق دوبارہ کر کے

پھر یوں ہو کہ درد کی لذت بھی چھین گئی

اک شخص موم سے مجھے پتھر بنا گیا

ہم سے سیکھی ہے اس نے محبت

جس سےبھی کرے گا کمال کرے گا

مجھے انتظار ہے زندگی کے آخری پنوں کا

سنا ہے آخر میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے

راز پھر بھی پہنچ گئے غیروں تک

دوست تو سارے مخلص تھے

توڑ کے لوگ دل لوگوں کا

مرضی ربّ کی بتا دیتے ہیں

اُٹھ بھی جائے دُنیا سے دِل ! اے درویش

سفرِ زندگی جاری رہتا ہے ! انتقال تک.

کیا خبر زندگی کا چراغ کب گُل ہو جائے

مُسکرانے دو جب تک کوئی مُسکرانا چاہے.

چل لے جتنا چل سکتا ہے شوقِ سفر میں !

عارف

اذیت میں کوئی اپنا ہمسفر نہیں بنتا.

وہ جو تہمت لگاتے ہیں مُجھ پَر

میرے صبر کی مار کھائیں گے..

اب تو وہ ہوگا جو دل فرمائے گا

بعد میں جو ہوگا دیکھا جائے گا.

اگر بے عیب چاھو تو فرشتوں سے نبھا کر لو

میں آدم کی نشانی ھوں خطا میری وراثت ہے.

Read More : Allama Iqbal Ghazal

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top